استفتائات

میں اپنی زندگی کے ایک حصے میں نماز نہیں پڑھتا تھا اور اب مجھے علم نہیں ہے کہ مجھ پر کتنے سالوں کی قضا نمازیں فرض ہیں اور مجھے یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ یہ نمازیں سفر میں قضا ہوئی ہیں یا وطن میں؟ میں کئی مرتبہ توبہ کر کے نماز پڑھتا رہا ہوں لیکن پھر ترک کر دیتا تھا ، اب میں پشیمان ہوں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

سب سے پہلے اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگیں  اور خلوص دل کے ساتھ توبہ کریں کہ ماضی کی ڈگر پر دوبارہ کبھی نہیں چلیں گے ۔ آپ پر لازم ہے کہ گزشتہ تمام واجبات کہ جن کی قضا واجب ہے؛ کی قضا بجا لائیں۔ اگر آپ کو ان کی مقدار اور کیفیت کے بارے میں علم ہو تو بہت بہتر  ، لیکن اگر نہیں جانتے تو ما فی الذمہ کی نیت سے ان کی  قضا بجا لائیں یہاں تک کہ آپ کو اپنے بری الذّمہ ہونے کا اطمینان ہو جائے ۔ اور اگر آپ کو  حد اقل  - مثلا ۵سال - اور حد اکثر- مثلا ۶ سال - میں تردید ہو تو آپ حد اقلّ پر بنا رکھ سکتے ہیں اور دونوں میں تفاوت کی مدّت -مثلا ایک سال کی نمازوں- کی قضا مستحبّ کے عنوان سے بجا لائیں ۔




  • مربوطہ استفتائات