استفتائات

اسکینڈی نیویائی ممالک میں جہاں دن اور رات چھ چھ ماہ کے ہوتے ہیں، نماز اور روزہ کا وقت کس طرح مشخص کیا جائے گا؟ درحالنکہ  وہاں آذان صبح ۳:۳۰ یا اس بھی کم وقت پر ہوتی ہے اور آذان مغرب رات ۱۱:۳۰ پر ہوتی ہے ؟

الف : اگر ان علاقوں میں رات اور دن کے درمیان قدرتی اور حقیقی فرق پاجاتا ہو تو اس صورت میں : ۱: اگر مکلّف آذان صبح سے لیکر آذان مغرب تک روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور روزہ رکھنا اس کے لیے مشقت یا ضرر کا باعث نہیں بنتا اور نہ ہی اس کے کارو بار کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس پر روزہ رکھنا واجب ہے ۲:اگر دن کے غیر معمولی طور پر طولانی ہونے کی وجہ سے مکلّف آذان صبح سے آذان مغرب تک روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو تو اس صورت میں آذان صبح سے  لیکر ۱۵ گھنٹوں تک کا روزہ رکھے اور بہتر ہے کہ  کسی مناسب وقت پر اس کی قضابجا لائے ۔ ب : اگر ان علاقوں میں دن اور رات کے درمیان فرق کرنا ممکن نہ ہو تو اس صورت میں مکلّف دن کے آغاز سے ۱۵ گھنٹوں تک روزہ رکھے اور بہتر ہے کہ ماہ رمضان کے بعد اگر اس کے لیے ممکن ہو تو کسی مناسب وقت پر اس کی قضا بجا لائے ۔




  • مربوطہ استفتائات