استفتائات

کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جا سکتی ہے؟

اگر بیوی حج کی استطاعت رکھتی ہے تو اس کو شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر شوہر کی مرضی کے بغیر حج کے لیے جائے تو اس کو ناشزہ (نافرمان) شمار نہیں کیا جائے گا ۔ اسی طرح اگر سفر کے دوران اس کو کسی قسم کا خطرہ درپیش نہ ہو تو محرم کا ساتھ ہونا بھی ضروری نہیں ہے ۔ اسی طرح شوہر کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ بیوی کو واجب حج سے روکے اگرچہ وہ بیوی کو مستحب حج یا عمرہ سے روک سکتا ہے، اگر شوہر بیوی کو واجب حج سے روکے اور طلاق کی دھمکی دے تو اس صورت میں اگر طلاق بیوی کے لیے ضرر کا باعث ہو تو اس پر حج کرنا واجب نہیں ہو گا۔




  • مربوطہ استفتائات