اگر مکلّف پر پوری نماز پڑھنا واجب تھا لیکن وہ قصر نماز پڑھتا ہے تو اس کی نماز باطل ہوگی اور اس پر واجب ہے کہ نماز پوری پڑھے ، خواہ وقت کے اندر اسے معلوم ہو جائے یا وقت گزرنے کے بعد علم ہو۔ لیکن یہاں ایک استثنا ہے اور وہ یہ کہ اگر کوئی مسافر کسی شہر میں دس دن ٹھہرے اور اپنی نمازیں قصر کرے، اگر اسے یہ علم نہ ہو کہ ایک شہر میں دس دن سے زائد قیام کی صورت میں نماز کامل ہو گی، تو جو نمازیں وہ پڑھ چکا ہے، صحیح ہوں گی ۔