استفتائات

واجبات نماز کیا ہیں؟ رکنی اور غیر رکنی واجبات میں کیا فرق ہے ؟

واجبات نماز کی تعداد گیارہ ہے جن میں سے پانچ رکنی اور چھ غیر رکنی ہیں ارکان سے مراد وہ واجبات ہیں جن کے زیادہ یا کم ہونے سے خواہ عمدا ہوں یا بھول کر، نماز باطل ہو جاتی ہے اور یہ مندرجہ ذیل ہیں : 1: نیّت 2: تکبیرة الاحرام 3: قیام متصل با رکوع 4: رکوع 5: سجود(دو سجدے) نماز کے غیر رکنی واجبات ، واجبات کا وہ مجموعہ ہیں جن کو بھول کر کم یا زیادہ کرنے سے نماز باطل نہیں ہوتی ، یہ واجبات مندرجہ ذیل ہیں 1: قرائت 2: ذکر 3: تشهد 4: سلام 5: ترتیب 6: موالات




  • مربوطہ استفتائات