مقالات و آراء

  • آئمہ (علیھم السلام)، خدا اور عالم امکان کے درمیان واسطہ ہیں

  • آئمہ-ع- کے بعض مقامات کہ جنہيں بعض علمائے اماميہ نے قبول نہيں کيااور اسے غلو خيال کيا ہے،کامحور اور اس کی اصل کہيں اور ہے اور جب تک وہ موضوع حل نہ ہوا،ايسے مقامات روشن نہيں ہوسکتے اور يہ کم از کم صاحب جواہر (قدس اللہ نفسہ) کی عبارتوں ميں نہيں ہے کيونکہ اسے ايک فکری اور معرفتی خزانے کی ضرورت ہے، جو اس سے مختلف ہو جس سے صاحب جواھر اور بہت سے علمائے اماميہ استفادہ کرتے ہيں۔ وہ کيا ہے؟
    ان تمام مقامات کا بنيادی محور يہ ہے کہ آئمہ (ع) پورے عالم امکان ميں فيضِ الہی کا ذريعہ ہيں نہ صرف زمين ميں، نہ يہ کہ اگر امام (ع) نہ ہوتے تو زمين اپنے اہل کو نگل ليتی بلکہ اگر امام (ع) نہ ہوں ،عالم امکان اپنے اہل کو نگل لے گا کيوں؟ کيونکہ يہ الٰہی فيض کا واسطہ ہيں کوئی چيز بھی عالم امکان پر نازل نہيں ہوتی مگر ان کے واسطے سے اور کوئی چيز بھی خداوند کی جانب صعود نہيں کرتی مگر ان کے ذريعے ۔ کيوں؟ کيونکہ خداوند متعال کی حکمت اس چيز کا تقاضا کرتی ہے اور اس کی دليل کو بھی آپ کے ليے بيان کرتا ہوں، يہ تصور نہ کيا جائے کہ يہ صرف ايک دعوی ہے۔
    ميں نے کہا ہے کہ آپ آزاد ہيں قبول کريں يا رد کريں۔ ميں يہ دعویٰ نہيں کرتا کہ ميری يہ باتيں مسلّمات اور ضروريات ميں سے ہيں جنہيں ِآپ کيلئے قبول کرنا ضروری ہے، ہرگز نہيں! يہ ميری روش نہيں ہے ميں کہتا ہوں يہ ميرا اجتہاد ،نقطہ نظر اور عقيدہ ہے جس کی بنياد پر ميں زندہ ہوں اور خداسے دعاگو ہوں کہ مجھے اسی پر موت آئے اور اسی پر دوبارہ زندہ کيا جاؤں۔ يہ ميرا ان کے بارے ميں عقيدہ ہے، ممکن ہے کہ ميں نے درست سمت حرکت کی ہو يا پھر مجھ سے خطا سرزد ہو گئی ہو ۔ يہ الہی فيض کا ذريعہ ہيں اور اس طرح، ہر زمانے ميں وجودِ امام (ع) کی ضرورت پر دلائل ميں سے ايک اہم ترين دليل واضح ہو جاتی ہے۔ رہی يہ بات کہ زمين امام حق سے خالی نہيں ہوتی کيوں؟ کيونکہ اگر واسطہ نہ ہو،تو کيا جہان موجود ہے يا نہيں؟ نہيں !موجود نہيں ہے اور چونکہ موجود ہے، اس بنا پر واسطہ بھی موجود ہے خواہ ہم جان ليں کہ وہ کيسے پيدا ہوئے يا نہ جانيں ، اب يہ چيز زیادہ موثر نہيں ہوگی۔ فرض کريں، حضرت (ع) کی ولادت کے باب ميں اصلا ايک روايت بھی نہيں ہے ليکن اگر زمين ميں خليفہ کے وجود پر مبنی قرآن کی قطعی دليل قائم ہو گئی "إنّي جاعل في الارض خليفة "يعنی ميں زمين ميں خليفہ مقرّر کروں گا”۔

    • تاریخ : 2017/03/15
    • صارفین کی تعداد : 1021

  • خصوصی ویڈیوز