اہل بیت (ع) کے مصادیق کے بارے میں پانچ ایسے بنیادی سوال جن کا جواب اہل سنت کے پاس نہیں ہے !
اس بارے میں کہ آیت تطھیر میں اہل بیت (ع) کے مصداق کون ہیں، تاریخ اسلام میں شیعہ سنی کی جانب سے بہت زیادہ ابحاث پیش کی گئی ہیں ۔ اہل سنت، اہل بیت کا مصداق ازواج نبی(ص) کو مانتے ہیں جب کہ شیعہ صرف پانچ ہستیوں یعنی پیغمبر اکرم(ص) ، امام علی(ع) ، حضرت فاطمہ(ع) ، امام حسن(ع) اور امام حسین(ع) کو اہل بیت کا مصداق مانتے ہیں ۔
اس حوالے سے آیت اللہ حیدری نے پانچ استدلالات کو پانچ سوالوں کی صورت میں پیش کیا ہے کہ جن کی بنیاد پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ صرف اور صرف یہ پانچ ہستیاں ہی اہل بیت میں سے شمار ہوتی ہیں اور طاہر و معصوم ہیں !
۱: پہلا سوال یہ ہے کہ اگر زوجات پیغمبر(ص) بھی اس اہل بیت کے مصداق میں سے ہیں جس کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہے تو پس جس طرح سے رسول گرامی اسلام(ص) نے امام علی (ع) ، حضرت فاطمہ(ع) اور امام حسن و حسین(علیھما السلام) کو اپنی کساء اور چادر کے نیچے جمع کیا تھا اور فرمایا تھا کہ یہ میرے اہل بیت ہیں کیوں حتی ایک دفعہ بھی آپ(ص) نے یہ عمل اپنی ازواج کی نسبت انجام نہیں دیا ؟!
۲) دوسرا سوال یہ کہ اگر زوجات نبی(ص) بھی اہل بیت کے مصداق میں سے ہیں تو پس رسول اللہ(ص) صبح مسجد جاتے وقت جیسا کہ آپ(ص) امام علی(ع) اور حضرت زہراء(ع) کے گھر کے سامنے کھڑے ہوتے اور آیت تطھیر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے کیوں حتی ایک دفعہ بھی آپ (ص) نے یہ عمل اپنی ازواج کے گھر کے باہر انجام نہیں دیا ؟!
۳) تیسرا سوال یہ ہے کہ اگر ازواج پیغمبر (ص) بھی آیت تطھیر میں شامل تھیں تو کیوں ان میں سے کسی ایک نے بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم قرآن میں مذکور اہل بیت میں سے ہیں اور پیغمبر (ص) نے ہم سے کہا تھا کہ آیت تطھیر تم کو بھی شامل ہے ؟!!
۴) چوتھا سوال جو بہت زیادہ اہم ہے یہ ہے کہ کیوں کسی ایک صحابی نے بھی پیغمبر اکرم(ص) سے سوال نہیں کیا اور آپ(ص) سے یہ استفسار نہیں کیا کہ : یا رسول اللہ(ص) آیت کا سیاق ازواج کے ساتھ مربوط ہے پس کیوں آپ(ص) قرآن کے برخلاف عمل کر رہے ہیں اور مثلا یہ کہ آپ(ص) فقط علی و فاطمہ(علیھما السلام) کے گھر کے باہر رک کر ان کے لیے آیت تطھیر کی تلاوت کرتے ہیں ؟! اگر آیت تطھیر تمام زوجات پیغمبر(ص) کو شامل ہے تو کیوں کسی صحابی نے – کہ جن کا فہم اور علم سلفیوں کے لیے حجت ہے –پیغمبر(ص) پر اعتراض نہیں کیا کہ آپ کا یہ فعل( ۴ افراد کو مخصوص کرنا) اور آیت کا مقصود و مطلوب(تمام ازواج پیغمبر(ص) کو شامل ہونا) کیسے باہم قابل جمع ہیں ؟!
۵) پانچواں سوال یہ ہے کہ اگر زوجات پیغمبر (ص) بھی ان اہل بیت کا حصہ تھیں کہ جنہیں قرآن نے ذکر کیا ہے تو پس کیوں اہل سنت کے پہلے تین صدیوں کے مفسرین نے اعتراض نہیں کیا کہ پیغمبر(ص) کے اس عمل اور اہل بیت کو ان پانچ افراد میں منحصر کرنے سے متعلق روایاتم آیت کے مقصود اور سیاق کے برخلاف ہیں ؟!!
اس بنا پر جو کچھ مذکورہ بالا ان پانچ استدلالات اور سوالات سے حاصل ہوتا ہے؛ یہ ہے : آیت تطھیر میں اہل بیت کا مصداق کہ جنہیں خدا نے ہر نجاست اور پلیدی سے پاک فرمایا ہے اور انہیں عصمت کی نعمت عطا کی ہے ان پانچ افراد میں منحصر ہے : رسول اکرم(ص)، امام علی(ع)، حضرت زہرا (ع) ، امام حسن(ع) اور امام حسین(ع)۔