قرائت کا قرآنی آیات کی نص یا صدر اسلام اور آئمہ (ع) کے زمانے میں رائج مشہور قرائتوں کے مطابق ہونا واجب ہے لیکن اگر جہالت یا بھول جانے کی وجہ سے قرائت میں کوئی غلطی ہو جائے تو نماز صحیح ہو گی اگرچہ کہ احتیاط مستحب کی بنا پر نماز کو دوبارہ پڑھا جائے ۔