ماں اور باپ دونوں حق حضانت میں برابر کے شریک ہیں اور اس کی مدت بچے اور بچی کے لیے دو سال ہے اسی طرح مستحب ہے کہ اولاد کی حضانت خصوصا بچی کی حضانت سات سال تک ماں کے سپرد کی جائے اور ماں اپنی اولاد کی حضانت میں دوسروں سے زیادہ حق رکھتی ہے اگر ماں دوسری شادی کر لے یا باپ کی خاطر اپنے حق سے دستبردار ہوجائے تو اس سے حضانت کا حق ساقط ہو جائے گا اور ماں حضانت کے لیے اجرت کی مستحق ہوگی ، مگر یہ کہ وہ خود یا کوئی اور حضانت کی ذمہ داری اٹھا لے . ماں اپنے بچوں پر خواہ بیٹی ہو یا بیٹا ولایت نہیں رکھتی اسی طرح اولاد کے بالغ اور رشید ہو جانے کے بعد باپ کی ولایت ساقط ہوجاتی ہے اس وقت ان کو اختیار حاصل ہے کہ والدین میں سے جس کے ساتھ چاہیں ملحق ہو جائیں.لیکن باکرہ لڑکی کی شادی میں باپ کی ولایت اور والدین کی اطاعت کا وجوب باقی رہتا ہے .