مقالات و آراء

  • حضرت زہرا(علیھا السلام) حکومتِ وقت کے روبرو کیوں ہوئیں؟

  • آخر امير المومنين(ع) نے حضرت زہرا(ع) کو ان لوگوں کے روبرو کيوں کيا؟ اور خود ان کا سامنا نہيں کيا؟ خدا رحمت کرے ہمارے استاد شہيد سيد محمد باقر صدر پر اپنی کتاب "ائمۃ اھل البيت و دورھم في تحصين الرسالۃ الاسلاميۃ” ، امام شہيد صدر (رہ) کے مجموعہ آثار کی جلد نمبر 20 ، ص223 پر”انحراف کے مقابلے ميں علوی موقف” کے ذیل میں فرماتے ہیں وہ انحراف جو رسول اللہ (ص)کے بعد سقيفہ ميں رونما ہوا امير المومنين(ع) نے جب اس عملی انحراف کا پيغمبر (ص) کی وفات کے بعد سامنا کيا تو مسلمانوں کی رائے عامہ کو بيدار کرنے ميں مشغول ہو گئے يعنی کيا؟ يعنی ان کو آگاہ کريں کہ غدير خم کا واقعہ سقيفہ بنی ساعدہ کی تحريک کا مخالف تھا ۔
    آج کی اصطلاح کے مطابق، نہ يہ مسلحانہ اقدام تھا اور نہ ہی دہشت گردی پر مشتمل تھا بلکہ پر امن طريقے سے تھا۔ اور يہی اہل بيت(ع) کی روش تھی کہ وہ مسلحانہ فعاليت نہيں کرتے تھے۔ بلکہ امّت کو آگاہ کرتے تھے تاکہ لوگ خود ناجائز حکومت کو نابود کر ديں ۔ يہ نئی صورتحال، غير فطری اور راہ اسلام سے مںحرف تھی اور امام(ع) نے اس راہ ميں دخترِ رسول اللہ(ص) سے مدد لی کيوں؟ کيوں رسول اللہ کی بيٹی(ع) کو سامنے کيا؟ تاکہ مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو ابھارا جا سکے۔ چونکہ لوگ ان سے عقيدت رکھتے تھے، ہم نے ابن ابی شيبہ کی "مصنّف” ميں يہ پڑھا کہ عمر نے حضرت زہرا(ع) سے کہا : ہمارے نزديک آپ(ع) کے والد گرامی(ص) کے بعد آپ سے بڑھ کر کوئی محبوب نہيں ہے۔ حتی اگر وہ اس بات ميں صادق نہيں بھی تھا ليکن مجبور تھا کيونکہ آپ (ع) رسول خدا(ص) کی دختر تھيں۔ حتی اب بھی عربوں کی ثقافت ميں اور ديگر ثقافتوں ميں خواتين کا خصوصی احترام کيا جاتا ہے۔ عبارت پر غور کريں، خواہ اس نے سچ کہا ہو يا جھوٹ کہا: ہمارے نزديک آپ (ص) کے والد گرامی(ص) کے بعد آپ سے زيادہ کوئی محبوب نہيں ہے۔
    پس امير المومنين (ع) نے مسلمانوں کو متاثر کرنے کے ليے اس ثروت اور احساسات و جذبات کے عظيم سرمائے سے استفادہ کيا۔ فرماتے ہیں : مسلمانوں پر رقت طاری کرنے کے ليے ايسے احساسات و جذبات جو اس عزيز ترين ہستی سے مربوط تھے جن سے لوگ محبت کرتے تھے اور جن کی تکريم کيا کرتے تھے اور يقينا وہ پيغمبر گرامی(ص) کی ہی شخصيت تھی۔ ليکن امير المومنين (ع) حضرت زہرا(ع) سے محروم ہو گئے !! اس کشمکش سے کيا لوگوں کے مردہ دل متاثر ہوئے يا نہيں؟ کہتے ہيں: نہيں! اس کا اثر نہيں ہوا بلکہ علی(عليہ السّلام) حضرت زہرا (عليھا السّلام) سے محروم ہو گئے اور مسلمانوں کو اس قدر متحرّک کرنے ميں کامياب نہيں ہوئے کہ لوگ اس سياسی تجربے کا راستہ بدل ڈالتے اور حکومتی نظام ميں کوئی بنيادی تبديلی پيدا کر ديتے ۔

    • تاریخ : 2016/12/28
    • صارفین کی تعداد : 1060

  • خصوصی ویڈیوز