مقالات و آراء

  • حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) کے بارے میں علامہ سید کمال حیدری کا عقیدہ

  • حضرت زہرا(علیھا السّلام) معصوم ہيں يا غير معصوم؟ ہمارا عقيدہ ہے کہ يقينا معصوم ہيں بلکہ عترت(ع) کی سردار ہيں ۔کتاب "روح المعانی” ميں اہل سنت کے معروف عالم دین "علامہ آلوسی” کی ايک عبارت ہے ، کہتے ہيں: کون افضل ہے عائشہ يا خواتين کی سردار فاطمہ(علیھا السّلام)؟ کہتے ہيں :کون افضل ہے عائشہ يا خواتين کی سردار فاطمہ(علیھاالسّلام)؟ علامہ آلوسی کہتے ہيں: شايد يہ کہا جائے کہ عائشہ افضل ہيں چونکہ رسول اللہ(ص) نے فرمايا: اپنے آدھے دين کو حميرا سے لو۔حميرا کہنے کی بھی وجہ ان کے بقول يہ ہے کہ ان کا رنگ سرخی مائل تھا ۔کوئی دوسری وجہ نہيں تھی کہ جس کی ترويج کی بعض لوگ کوشش کرتے ہيں۔
    يہ روايت کا معنی ہے البتہ وہ کہتے ہيں کہ تمام وہ روايتيں جن ميں لفظ حميرا استعمال کيا گيا ہے سنّد کے لحاظ سے ضعيف اور باطل ہيں ۔اس بنا پر کوئی بھی ان سے استدلال نہ کرے۔ ميں صرف علامہ آلوسی کی عبارت کو پڑھ رہا ہوں اگر کہا جائے کہ عائشہ سے اپنا آدھا دين لو تو نتيجے ميں وہ فاطمہ(علیھاالسّلام) سے افضل ہوں گی کيونکہ عائشہ سے تقريبا تين ہزار روايتيں نقل کی گئی ہيں جبکہ حضرت فاطمہ زہرا(علیھاالسّلام)سے بہت کم روايتيں نقل ہوئی ہيں۔
    ديکھيے! علامہ آلوسی کيا جواب ديتے ہيں کہتے ہيں: ہرگز نہيں ! کيوں رسول خدا(ص) نے حضرت زہرا(علیھاالسّلام) کے بارے ميں ايسی بات ارشاد نہيں فرمائی؟ چونکہ جانتے تھے آپ(علیھاالسّلام) جلد ہی رسول اللہ (ص) سے ملحق ہو جائيں گی ۔خود رسول خدا(ص) نے فرمايا: ميری اہل بيت(ع) کا پہلا فرد جو مجھ سے ملحق ہو گا، فاطمہ(علیھاالسّلام) ہيں۔ اسی وجہ سے حضرت فاطمہ(علیھاالسّلام) نے پہلے گريہ کيا اور پھر خوش ہو گئيں۔ اور اگر رسول خدا(ص) کے علم ميں يہ ہوتا کہ حضرت زہرا(علیھاالسّلام)ان کے بعد لمبے عرصے تک زندہ رہيں گی تو يقينا فرماتے کہ اپنا پورا دين زہرا(علیھاالسّلام) سے لو ۔يہ ايک عظيم سنّی عالم کا کلام ہے!!
    اب اس کی وجہ کيا ہے؟ کہتے ہيں: کيوں کہ آپ(ع)عترت ميں سے ہيں جن سے خدا نے ہر قسم کی برائی و ناپاکی کو دور رکھا اور انہيں پاک و پاکيزہ رکھا ہے ۔يا حديثِ ثقلين جو فرماتی ہے: اللہ کی کتاب اور ميری عترت(ع) ميرے اہل بيت(ع)!! توجہ رکھيے گا کہ علی(ع) بھی عترت کا حصہ ہيں ليکن حضرت زہرا(ع) عترت(ع) کی ملکہ و سردار ہيں۔ يہ ہے خواتين کی سردار کا مقام يہ ہے حضرت زہرا(ع) کے بارے ميں ہمارا عقيدہ۔

    • تاریخ : 2017/02/26
    • صارفین کی تعداد : 1103

  • خصوصی ویڈیوز