مقالات و آراء

  • قرآن کریم میں کوثر کا مصداق سیدہ زہراؑ ہیں

  • یہ فخر رازی کی تفسیر کبیر ہے ؛ جلد نمبر ۳۲ ، آیت ” إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ” کے ذیل میں ، صفحہ نمبر ۱۱۶ و ۱۱۷ ، پبلشر : دار الکتب العلمیۃ ، دیکھیں! ان کی عبارت کیا ہے ؟ کوثر کے بارے میں بہت بحث کی گئی ہے ، کوثر کیا ہے ؟
    وہ کہتے ہیں :
    الأوّل : انّہ نھر فی الجنۃ
    الثّانی : انّہ حوض
    (اسی طرح)پانچواں قول؛ چھٹا قول؛ ساتواں قول؛ ۔۔۔۔۔۔۔۔
    جناب! اقوال بہت زیادہ ہیں ، اس نے گمان کیا ہے کہ یہ آیت کی تفسیر ہے؛ نہیں! بلکہ یہ سب مصادیق کا بیان ہے ۔ لہٰذا میرا نظریہ ہے جیسا کہ ہمارے بڑے محقق علماء منجملہ ؛ ہمارے استاد محترم آیت اللہ جوادی آملی(دام ظلہ) بھی تصریح کرتے ہیں کہ بطور عموم روایات تطبیقی مصداق کو بیان کرتی ہیں نہ کہ تفسیر کو ، جس کی وجہ سے یہ اشکال پیش آیا ۔
    وہ کہتے ہیں:
    القول الثالث: الکوثر اولاده؛
    کوثر سے مراد آپ (ص) کی اولاد ہے ،
    انّما نزلت ردّا علی من عابہ؛
    انہوں نے کہا ہے کہ یہ آیت در حقیقت آپ (ص) کو طعنہ دینے والوں کے جواب میں نازل ہوئی ہے۔
    کہاں نازل ہوئی ؟ ان لوگوں نے کہا کہ آپ(ص) ابتر(بے اولاد) ہیں ۔ پس شان نزول کا پہلا مصداق کسے ہونا چاہئیے؟ اولاد کو، کیوں ؟ کیونکہ آیت : ’’ انَّ شَانِئَكَ ھُوَ الْأَبْتَرُ‘‘ ، پس جناب یہ آیت بطور کامل مشخص کر رہی ہے کہ یہ کوثر ، (جی ہاں) حوض کوثر کو بھی شامل ہے لیکن شان نزول کس معنی کے ساتھ سازگار ہے ؟ کہ آپ (ص) کی نسل منقطع ہو گئی یا نہیں ؟ لہذا آپ دیکھیں قرآن کریم حضرت ابراھیم (ع) کے بارے میں فرما رہا ہے : و جعلھا کلمۃ باقیۃ فی عقبہ ۔
    لہذا حضرت ابراھیم (ع) نے بھی فرمایا : ومن ذریتی ۔ یہ بہت اہم بات ہے۔
    پس اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ آپ(ص) کو ایسی نسل عطا کرے گا جو ہر زمانے میں باقی رہے گی ۔ یہ ہے !
    پس آپ دیکھئے اہل بیت(ع) میں سے کتنے قتل کر دیئے گئے ، آپ تاریخ پر نگاہ کریں ، بنی امیہ سے شروع کریں ، بنی عباس تک اور اس کے بعد عثمانی حکومت ۔۔۔۔
    پھر بھی دنیا اہل بیت (سادات) سے بھری ہوئی ہے اور بنی امیہ میں سے کوئی ایسا باقی نہیں رہا کہ جو قابل ذکر ہو ،
    فخر رازی مزید کہتے ہیں : پھر آپ دیکھیں ان میں سے کتنے عظیم عالم پیدا ہوئے ہیں جیسے امام باقر ، امام صادق ، امام کاظم اور امام رضا (علیھم السلام) اسی طرح نفس زکیہ اور ان جیسی باقی ھستیاں۔۔۔
    کوئی بھی مفسر اس کی نفی نہیں کر سکتا کہ یہ آیت اس مطلب کی طرف کوئی اشارہ نہیں کر رہی ۔
    جی ہاں! یہ کہہ سکتے ہیں کہ جناب یہ اس میں منحصر نہیں ہے، جی ہاں ! لیکن یقینا میری نظر میں یہ ایک بہترین آیت ہے جو بیان کر رہی ہے کہ نسل پیغمبر (ص) ، ذکر پیغمبر (ص) اور بقائے پیغمبر(ص) کس کے ذریعے ممکن ہوئی ہے ؟ سیدہ فاطمہ زہرا (علیھا السلام) کے ذریعے ۔

    • تاریخ : 2018/07/21
    • صارفین کی تعداد : 2251

  • خصوصی ویڈیوز