استفتائات

جو شخص رات کو مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک سوتا رہے تو کیا اس کا روزہ صحیح ہوگا ؟

جو شخص بیداری کی حالت میں مجنب ہو جائے اور پھر اس قصد کے بغیر کہ  اذان صبح سے قبل بیدار ہو کر غسل کرے گا ، دوبارہ سو جائے اور اذان صبح تک بیدار نہ ہو تو ضروری ہے کہ اس دن دیگر روزہ داروں کی مانند  امساک کرے اور اس کے بعد اس دن کی قضا بجا لائے اور تینوں کفارے بھی ادا کرے ۔  




  • مربوطہ استفتائات