معین مقدار میں چاند کے اپنے محاق سے نکلنے کو ثابت کرنے کے لیے ٹیلیسکوپ اور اس جیسے جدید آلات کا سہارا لیا جاسکتا ہے اگرچہ کہ اس وقت اس کا صرف آنکھ کے ذریعے نظر آنا ممکن نہیں ہوتا ۔ محاق قمری سے مراد وہ حالت ہے جب چاند سورج کی شعاعوں کی زد میں واقع ہوتا ہے جہاں اس کو نہ ٹیلیسکوپ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کا امکان ہوتا ہے۔