مُحرم پر جان بوجھ کر خوشبودار اور معطر چیزوں مثلا زعفران ، عود ، مشک ، عنبر وغیرہ اور ہر وہ چیز جس کو خوشبو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، اسی طرح تمام مشہور خوشبوجات اور بخارات کا استعمال کرنا حرام ہے ۔ محرم کے لیے جائز نہیں ہے کہ بدبودار چیزوں سے بچنے کے لیے اپنی ناک کو بند کر لے البتہ بدبو سے بچنے کے لیے یا تو اپنی سانس روک لے یا پھر تیزی کے ساتھ وہاں سے عبور کر جائے ، اسی طرح اس کے لیے ماسک کا استعمال بھی جائز نہیں ہے مگر یہ کہ کوئی مجبوری ہو ۔ البتہ اگر ایسی جگہ سے عبور کرنا چاہے جہاں سے خوشبو آرہی ہو تو واجب ہے کہ اپنے ناک کو ڈھانپ لے ۔