آپ دو مشکلوں میں گرفتار ہیں اوّل : دوسری شادی کی صورت میں آپ کے خاندان میں بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے اور کبھی تو یہ مسائل خاندان میں شدید اختلاف اور انتشار کا باعث بن جاتے ہیں ۔ دوم : خواتین کی نسبت اپنی شہوت کو کنٹرول کریں اور اپنی باگ ڈور نفسانی خواہشات کے سپرد نہ کریں ۔ پس اگر پہلی بیوی کے ساتھ رابطے کی اصلاح کے لیے حالات سازگار ہوں تو دوسری شادی نہ کریں اور آپ پر واجب ہے کہ اپنے خاندان کی حفاظت کریں اور ہر اس چیز سے پرہیز کریں جو خاندان میں انتشار اور بچوں کے مستقبل کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے ۔ لہذا آپ کے لیے ایسی راہ کا انتخاب کرنا ضروری ہے جس میں نقصان کا اندیشہ کمتر ہو ۔