بچے پیدا کرنا اور اس کے لیے وقت مشخص کرنا یا اس میں تاخیر کرنا یہ سب میاں بیوی کے مابین ایک معاہدے کی حیثت رکھتا ہے اور ان دونوں میں سے کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ دوسرے کو اس حق سے محروم کرے۔ اس قسم کے موارد میں جسمانی ، اقتصادی ، اجتماعی اور تربیتی شرائط کا لحاظ کرنا چاہیے ؛ پس اگر بیوی کے لیے حمل خطرے کا باعث ہو یا مخصوص جسمانی اور معاشی حالات درپیش ہوں تو میاں بیوی مانع حمل کے لیے اقدام کر سکتے ہیں ۔