آبِ غسالہ (نجس چیز کو دھوتے وقت اس سے جدا ہونے والا پانی) کہ جو پاکی کا موجب بنتا ہے؛ (نجس مقام) سے متصل پاک مقامات کو نجس نہیں کرتا۔ لہٰذا انہیں پاک کرنے کی ضرورت نہیں ہے خواہ یہ مقامات بدن یا لباس ہوں یا دیگر نجس اشیا۔ پس جو پانی دھلے جسم سے جدا ہوتا ہے؛ اگر اس کے جدا ہونے کے بعد وہ جگہ پاک ہو جاتی ہے تو وہ پاک ہے لیکن اگر نجس مقام کو پاک نہ کرے جیسے مقام پیشاب کو قلیل پانی سے دھونے کی صورت میں ہوتا ہے، تو اسے دوبارہ دھونا پڑے گا اور اگر اس کو دوسری دفعہ دھو دیا جائے تو وہ مقام پاک ہو جائے گا چاہے دھونے کا طریقہ کوئی بھی ہو (جیسے پانی ڈالا جائے یا فوارے کے نیچے کھڑے ہوا جائے وغیرہ)۔ قلیل پانی کے ساتھ کئی مرتبہ دھوتے کی صورت میں پانی کوبند کرنے اور کھولنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پانی کا مسلسل جاری ہونا اور نجاست کا برطرف ہونا، صفائی ستھرائی کا باعث بنتا ہے ۔