اس نہر کی فضیلت میں آئمہ (ع) سے متعدد روایات نقل ہوئی ہیں اور مستحب ہے کہ امام حسین (ع) کی زیارت سے پہلے اس نہر کے پانی سے غسل کیا جائے اسی طرح ان روایات کے مطابق فرات کے پانی سے تحنیک (نوزائیدہ بچے کے منہ میں پہلی دفعہ کوئی چیز ڈالنا ) کرنا اور اس پانی سے نوزائیدہ بچے کو غسل دینا بھی مستحب ہے ۔