ہر وہ غسل جو اسلامی شریعت میں –واجب یا مستحب کے عنوان- سے وارد نہ ہوا ہو؛ عبادت اور طہارت شمار نہیں ہو گا اور نہ اس کا کوئی شرعی اثر ہو گا ۔ پس اگر انسان کوئی ایسا غسل انجام دے جو شریعت میں - واجب یا مستحب- کے عنوان سے وارد نہ ہوا ہو؛ تو وہ صحیح نہیں ہے اور اسی طرح وہ نہ عبادت ہو گا اور نہ ہی شرعی طہارت ۔