استفتائات

ایسے ملازمین جو پیشہ وارانہ دوروں یا اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے سفر کرتے ہیں کیا ان کو نماز قصر پڑھنی چاہیے یا کامل؟

جس ملازم کی نوکری وطن کے اندر ہے لیکن مثال کے طور مہینے میں ایک مرتبہ چند دنوں کے لیے اس کی ڈیوٹی وطن سے باہر لگائی جاتی ہے، اس کی نماز قصر ہوگی کیونکہ اس کا کام سفر پر موقوف نہیں ہے اوراگراس کے کام کی نوعیت یا اس کا لازمہ سال بھر کے دوران متعدد مقامات کا سفر ہو تو اس کیلئے پوری نماز پڑھنا ضروری ہے۔




  • مربوطہ استفتائات