استفتائات

نمازوں کی قضا میں کس طریقے پر عمل کیا جائے؟

اگر قضا نمازیں ایک ہی دن سے مربوط ہوں تو ان کے درمیان ترتیب کی رعایت کرنا واجب ہے۔ پس اگر ایک دن کی مغرب و عشا کی نمازیں قضا ہو گئی ہوں تو ضروری ہے کہ پہلے نماز مغرب اور اس کے بعد نماز عشا کی قضا بجا لائے اور اس کے برعکس جائز نہیں ہے ۔ لیکن اگر اس کے ذمے (مختلف دنوں کی) مثال کے طور پر صبح ، ظہر اور عشا کی قضا نمازیں ہوں تو اس کو اختیار حاصل ہے کہ جسے چاہے پہلے بجا لائے۔ اسی طرح مثلا اگر اس کے ذمے ایک سال کی قضا نمازیں ہوں تو وہ اس طریقے سے بجا لا سکتا ہے کہ ہر دن کی قضا نمازیں ترتیب سے بجا لائے جیسے پہلے نماز صبح، پھر ظہر و عصر اور پھر مغرب و عشا ادا کرے یا کسی اور طریقے سے بھی بجا لا سکتا ہے جیسے پہلے پورے سال کی نماز صبح پھر ایک سال کی نماز ظہر اور اس کے بعد ایک سال کی نماز عصر پھر ایک سال کی مغرب اور پھر عشا کی قضا بجا لائے ۔




  • مربوطہ استفتائات