نمازی پر واجب ہے کہ پیشانی کا کچھ حصہ زمین پر اس طرح رکھے کہ عرف میں اس کو سجدہ کہا جائے ۔ زمین سے حاصل ہونے والی ہر چیز پر سجدہ صحیح ہے ۔ جیسے بلڈنگ میٹیریل از قبیل چونا ، اینٹ ، سیمنٹ اور جو بھی چیزیں ان سے بنائی جاتی ہیں جیسے ٹائلیں وغیرہ ، خواہ ان کو آگ میں پکایا گیا ہو۔