اس کو چاہیے کہ اس دن باقی روزہ داروں کی مانند امساک (روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرنا ) کرے اور اس حالت میں اس نے جتنے روزے رکھے ہیں ان کی قضا بجا لائے لیکن اس پر ان کا کفارہ واجب نہیں ہے ؛ یہ حکم ماہ مبارک رمضان کے روزوں یا ان کی قضا سے مربوط ہے اور ان کے علاوہ دیگر روزوں خواہ واجب ہوں یا مستحب ، میں غسل جنابت کو فراموش کرنا روزہ کو باطل نہیں کرتا ۔