استفتائات

کیا مہر مؤجل میں وقت کا تعین ضروری ہے یا صرف ایک مدت تک مؤخر کرنا کافی ہے؟

اگر پورے مہر یا اس میں سے بعض کو مؤجل قرار دیا جائے تو واجب ہے کہ اس کی ادائیگی کے وقت کو خواہ اجمالا ہی کیوں نہ ہو ، معین کیا جائے مثلا کہا جائے : جس وقت بچے کی ولادت ہو گی یا فلاں مسافر اپنی منزل پر پنچے گا ، لیکن اگر ادائیگی کا وقت مبہم ہو مثلا کہا جائے : کسی مسافر کے آنے تک وغیرہ تو اس صورت میں عقد اور مہر صحیح ہو گا لیکن مہرِ معجل میں تبدیل ہو جائے گا اور بیوی جب بھی چاہے اس کا مطالبہ کر سکتی ہے۔




  • مربوطہ استفتائات