استفتائات

جو افراد ایام عزاداری یا سال بھر منعقد ہونے والی مجالس عزا میں سید شہدا امام حسینؑ کے مصائب پر سخت گریہ و زاری کرتے ہیں لیکن نماز ترک کرنے یا لوگوں کو اذیت دینے یا اپنے مقام و منصب کو ناحق استعمال کرنے جیسے گناہوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں ، کیا یہ آنسو انکو قبر یا قیامت کے عذاب سے نجات دلا سکتے ہیں ؟

حقیقی عزادار وہ ہے جس کا قول و فعل سید شہداءؑ کے مطابق ہو ۔ امام حسین ؑ پر گریہ و زاری بہت بلند مرتبہ رکھتی ہے اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے لیکن امام حسینؑ کو یہ پسند نہیں ہے کہ جو لوگ آپؑ کی محبت کے دعویدار ہیں وہ اپنے واجبات جیسے نماز ، حجاب ، خمس اور حج وغیرہ میں سستی سے کام لیں اور امام حسینؑ یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ ایسے شخص کے ذمے لوگوں کے حقوق ہوں یا وہ لوگوں کو تنگ کرنے والا ہو۔ پس امام حسینؑ کی عزاداری اور آپؑ پر گریہ و زاری کے ساتھ ساتھ  انسان کو ایسے کردار کا حامل ہونا چاہیے جو خدا اور امام حسین ؑ کی خوشنودی کا باعث ہو۔




  • مربوطہ استفتائات