اون،حیوان کے ان اجزا میں سے ہے جو بے جان ہیں؛ پس اس کا استعمال کرنا جائز ہے خواہ یہ ایسے مردہ حیوان سے لی گئی ہو جس کا گوشت حلال ہے یا اس حیوان سے لی گئی ہو جو حرام گوشت ہے؛ لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ اس کے اجزاء مردہ حیوان کی رطوبت سے نجس نہ ہوئے ہوں اور نجس ہونے کی صورت میں انہیں پاک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا استعمال جائز ہو سکے۔