استفتائات

اگر نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد شوہر بیوی سے استمتاع (جنسی لذت) کا تقاضا کرے اور بیوی نماز پڑھنے کی تیاری کر چکی ہو تو ان میں سے کون سا حق مقدّم ہوگا ؟

اگر دونوں کاموں کے لیے وقت وسیع ہو تو پہلے شوہر کا حق ادا کرنا واجب ہے البتہ شوہر کو چاہئیے کہ نماز کے احترام کا خیال رکھے ، اوّل وقت کی پابندی کرے  اور اپنے نفس پر کنٹرول کرے تاکہ وہ الٰہی حقوق کی ادائیگی سے مانع نہ ہو۔ لیکن اگر وقت اتنا تنگ ہو کہ صرف ایک ہی فعل کو انجام دیا جا سکتا ہے تو نماز کو مقدّم کیا جائے کیونکہ خالق کی نافرمانی کے کام میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔




  • مربوطہ استفتائات