عصرِ غیبت میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کرنا واجب تخییری ہے اس سے مراد یہ ہے کہ جمعہ کے دن اگر نماز جمعہ کی شرائط موجود ہوں تو مکلّف کو اختیار حاصل ہے کہ نماز جمعہ یا نماز ظہر میں سے کسی ایک کو ادا کرے البتہ اگر نماز جمعہ کی شرائط مہیا ہوں تو اس کو ادا کرنے کی فضیلت اور ثواب زیادہ ہے ۔