سب سے پہلے اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگیں اور خلوص دل کے ساتھ توبہ کریں کہ ماضی کی ڈگر پر دوبارہ کبھی نہیں چلیں گے ۔ آپ پر لازم ہے کہ گزشتہ تمام واجبات کہ جن کی قضا واجب ہے؛ کی قضا بجا لائیں۔ اگر آپ کو ان کی مقدار اور کیفیت کے بارے میں علم ہو تو بہت بہتر ، لیکن اگر نہیں جانتے تو ما فی الذمہ کی نیت سے ان کی قضا بجا لائیں یہاں تک کہ آپ کو اپنے بری الذّمہ ہونے کا اطمینان ہو جائے ۔ اور اگر آپ کو حد اقل - مثلا ۵سال - اور حد اکثر- مثلا ۶ سال - میں تردید ہو تو آپ حد اقلّ پر بنا رکھ سکتے ہیں اور دونوں میں تفاوت کی مدّت -مثلا ایک سال کی نمازوں- کی قضا مستحبّ کے عنوان سے بجا لائیں ۔