تربت امام حسین (ع) پر سجدہ کرنا مستحب موکد ہے اور اس کے بارے میں روایات شریفہ بھی موجود ہیں ۔ شیخ صدوق(رہ) سے روایت ہے کہ امام صادق(ع) نے فرمایا : قبر امام حسین(ع) کی خاک پر سجدہ سات زمینوں کو روشن کر دیتا ہے اور وہ شخص جس کے پاس خاک کربلا کی تسبیح ہو اس کے نامہ اعمال میں تسبیح پڑھنے کا ثواب لکھا جائے گا اگر چہ وہ اس کے ساتھ تسبیح نہ پڑھے۔