استفتائات

کیا مکہ مکرمہ میں نماز کو مکمل یا قصر کرنے کا حکم باقی شہروں سے الگ ہے ؟ مکہ میں مقیم حاجی کی عرفات اور مزدلفہ کے مقامات پر نماز کا حکم کیا ہو گا ؟

مکہ میں نماز کو پورا یا قصر کرنے کا حکم دیگر شہروں کی مانند ہے ؛ البتہ حاجی مسجد الحرام میں نماز کو مکمل یا قصر کرنے میں مخیّر ہے لیکن اگر مکہ مکرمہ میں دس دن تک قیام کرتا ہے تو نماز پوری پڑھے گا بصورت دیگر نماز کو قصر کرے گا ۔ اسی طرح اگر مکہ میں مقیم شخص عرفات کی طرف سفر کرنا چاہتا ہے اور اگر مکہ اور عرفات کی ابتدائی حدود کا درمیانی فاصلہ شرعی مسافت کے مطابق ہو تو نماز کو قصر کرنا واجب ہے ۔ لیکن ہمارے نزدیک ایک شہر تعمیر و توسیع کے بعد بھی اسی ایک شہر کے حکم میں باقی رہتا ہے ؛ اس رو سے اس وقت مکہ اور مقام عرفات کا درمیانی فاصلہ شرعی مسافت سے کم ہے پس مکّہ میں مقیم شخص اگر مقام عرفات کی طرف سفر کرتا ہے تو پوری نماز پڑھے گا اور وہاں جانے سے اس کا (مکہ میں) قیام بھی منقطع نہیں ہو گا۔




  • مربوطہ استفتائات