استفتائات

سعی کی ابتدا اور انتہا میں واجب مسافت کی مقدار کیا ہے؟

سعی میں سات چکر لگانا واجب ہے۔ پہلا چکر کوہ صفا سے شروع ہو گا اور مروہ پر ختم ہوگا جب کہ دوسرا چکر مروہ سے شروع ہوگا اور صفا پر ختم ہو گا۔ اسی طرح واجب ہے کہ سعی کا آغاز کوہ صفا کے شروع ، وسط یا آخر سے کیا جائے اور اسے مروہ پر ختم کیا جائے جبکہ اس کے برعکس جائز نہیں ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ مُحرم پہاڑ کے مقام تک پہنچے اور صرف اسے دیکھ لینا یا اس کے پہلو تک پہنچنا کافی نہیں ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات