مکلّف پر مقام ابراہیم (ع) کے پیچھے نماز پڑھنا واجب ہے ۔ اگر مقام ابراہیم (ع) کے پیچھے نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ مقام ابراہیم (ع) سے نزدیک ترین جگہ پر نماز پڑھے ۔ اسی طرح طواف اور نماز کے درمیان ۲۰ منٹ سے زیادہ تاخیر کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ عرف میں اس کام سے موالات (پے در پے انجام دینا) کی شرط ساقط ہو جاتی ہے مگر یہ کہ بہت زیادہ رش یا تجدیدِ وضو کی وجہ سے دیر ہو جائے ۔