استفتائات

کیا مُحرِم شخص رات کے وقت چھت دار جگہ کے نیچے جا سکتا ہے ؟ اسی طرح کیا وہ ساکن اجسام، جیسے کعبہ کے گرد بنائے جانے والے نئے پل؛ کے سائے تلے ٹھہر سکتا ہے ؟

سائے کے حرام ہونے سے مراد یہ ہے کہ عمارتوں کو عبور کرتے وقت دن کے سائے میں چلا جائے یا سایہ دار ذرائع آمد و رفت جیسے چھت دار گاڑیوں کے سائے تلے سفر کیا جائے۔ البتہ رات کے وقت چھت تلے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے اور ایک ہی علاقے جیسے مکہ یا عرفات کے داخلی حصّوں میں دن یا رات کے وقت نقل و حرکت کا بھی یہی حکم ہے ۔ البتہ نقل و حرکت کے دوران گاڑی سے باہر کی چیز کے سائے یا ہاتھوں کے سائے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح ساکن اجسام جیسے گھر کی چھت ، پل ، خیمے اور لفٹوں وغیرہ کے سائے سے استفادہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات