استفتائات

اگر کوئی شخص کسی لڑکے کے ساتھ لواط کرے تو کیا وہ لڑکے کی ماں یا بہن کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے؟ اگرلواط کرنے والا مفعول (جس سے لواط کیا گیا ہے) ، کی بہن سے شادی کر لے تو اس کا شرعی حکم کیا ہوگا ؟

اگر کوئی شخص کسی لڑکے کے ساتھ لواط کرے اور دخول ہو جائے تو اس صورت میں احتیاط واجب کی بنا پر لڑکے کی ماں ، بہن ، بیٹیاں ، نواسیاں اور پوتیاں اس شخص پر حرام ہو جائیں گی؛ البتہ اس کے برعکس یعنی لواط کرنے والے کی ماں ، بہن اور بیٹیاں مفعول( جس سے لواط کیا گیا ہے ) پر حرام نہیں ہوں گی ۔ اسی طرح حرمت کا حکم بالغ کے بالغ کے ساتھ ، نابالغ کے نابالغ کے ساتھ یا نا بالغ کے بالغ کے ساتھ لواط کو شامل نہیں ہے ۔ اگر نابالغ لڑکے کے ساتھ لواط کرنے والا لڑکے کی بہن سے شادی کر لے تو نکاح باطل ہو گا جبکہ اولاد پر وطی بشبہہ کا حکم جاری ہوگا اور بچے اس مرد کی اولاد شمار ہوں گے اسی طرح مرد کے لیے ضروری ہے کہ خاتون سے جدا ہوجائے ؛ البتہ بالخصوص اس مسئلے میں کسی ایسے مجتہد کی جانب رجوع کیا جا سکتا ہے جو اس قسم کے نکاح کے درست ہونے کا قائل ہو۔




  • مربوطہ استفتائات