استفتائات

حضرت عالی کے مبانی کے مطابق اہل خبرہ سے مراد کون لوگ ہیں ؟

اعلم کی تفسیر میں جن اہل خبرہ کا ذکر کیا جاتا ہے وہ  ایسے علما اور فضلا ہیں جو دینی معارف کے کلیات کے بارے میں جامع واقفیت اور توثیقی نقطہ نظر رکھتے ہوں لہذا وہ لوگ جن کی نگاہ اور  آگاہی دینی معارف کے ایک خاص پہلو تک محدود ہے اعلم کے بارے میں اظہار نظر کا حق نہیں رکھتے ۔ پس مشخّص ہو جائے گا کہ اعلمیت کے متعارف مفہوم (جس کے بارےمیں فقہ اور اصول میں بحث کی جاتی ہے ) میں جن اہل خبرہ کا ذکر کیا جاتا ہے ان کے پاس  یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ کسی شخص کے اعلم ہونے ، اس معنی میں جسے ہم نے اعلمیت کی تفسیر میں بیان اور شرط قرار دیا ہے (کہ مجتہد کو حلال اور حرام سمیت تمام دینی معارف میں اعلم ہونا چاہیے) کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں ۔ کیونکہ یہ افراد اس وسیع اور جامع  معنیٰ کے مطابق  اہل خبرہ محسوب نہیں ہوتے ۔




  • مربوطہ استفتائات