استفتائات

اس شخص کو کیسے سجدہ بجا لانا چاہیے جو کمزوری کی وجہ سے کامل سجدہ نہ کر سکتا ہو؟

اگر کوئی شخص کامل سجدہ نہ کر سکتا ہو تو ضروری ہے کہ ہر ممکنہ حد تک سجدے کیلئے جھکے اور وہ مقام سجدہ کو (زمین) سے اس قدر بلند کر سکتا ہے کہ سجدہ ہو جائے اور واجب ہے کہ باقی اعضائے سجدہ اپنی جگہ(زمین) پر ہوں۔ اور اگر سجدہ کرنا، بالکل ہی اس کے بس میں نہ ہو تو وہ سر کے اشارے سے سجدہ بجا لا سکتا ہے اور بصورت امکان نماز کے باقی افعال کو معمول کے مطابق انجام دے ۔




  • مربوطہ استفتائات