اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان کے دوران روزہ کی حالت میں استمنا(جان بوجھ کر جماع کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے منی نکالنا) کرے تو اس کو چاہیے کہ مغرب تک روزہ باطل کرنے والی ہر چیز سے پرہیز کرے اور اس دن کی قضا اور کفارہ ادا کرے ۔ لیکن اگر اس کا قصد منی خارج کرنا نہیں تھا اور اس کو یقین تھا کہ انزال نہیں ہوگا لیکن منی خارج ہو جائے تو احتیاط واجب کی بنا پر رجائے قبولیت کی نیت سے روزہ مکمل کرے اور اس کے بعد اس دن کی قضا بجا لائے گا ۔