استفتائات

اگر حاجی ذبح کے لیے کوئی جانور حاصل نہ کرسکتا ہو یا اس کی خریداری پر قدرت نہ رکھتا ہو تو اس کا حکم کیا ہے ؟

اگر حاجی کو ذبح کے لیے کوئی جانور نہ ملے یا وہ اس کو خریدنے پر قدرت نہ رکھتا تو واجب ہے کہ اس کے بدلے دس دن روزے رکھے ، ان میں سے تین دن ایامِ حج - ساتویں ، آٹھویں اور نویں ذی الحجہ- کے دوران رکھے گا اور سات روزے وطن واپس لوٹنے کے بعد رکھے گا ۔




  • مربوطہ استفتائات