استفتائات

حاجی کو کس وقت احرام باندھنا چاہیے ؟ کیا احرام باندھتے وقت پاک ہونا ضروری ہے؟

حج تمتع ، عمرہ تمتع ، حج افراد اور عمرہ مفردہ میں احرام نیت ، لباس احرام کو زیب تن کرنے اور تلبیہ(لبیک کہنے) کے ساتھ متحقق ہوتا ہے لیکن حج قران میں تلبیہ ، اشعار(جانور پر علامت لگانا) یا تقلید (جانور کے گلے میں کوئی چیز لٹکانا) میں سے کسی ایک کے ساتھ منعقد ہو سکتا ہے ۔ احرام باندھتے ہوئے حدث اصغر اور اکبر سے پاک ہونا شرط نہیں ہے لیکن مجنب ، حائض اور نفساء کا میقات میں رکنا جائز نہیں ہے کیونکہ ان پر مسجد میں داخل ہونا حرام ہے ۔ تلبیہ (لبیک) سے مراد «لَبَّيكَ اللّهُمَّ لَبَّيكَ، لَبَّيكَ لا شَريكَ لَكَ لَبَّيكَ» کہنا ہے اور مستحب ہے کہ اس جملے «إنَّ الحَمدَ والنِّعمَةَ لَكَ والمُلك، لا شَريكَ لَكَ لَبَّيكَ» کا بھی اضافہ کیا جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات