استفتائات

کیا دیگر اسلامی مذاہب سے تعلق رکھنے والے مرد یا عورت کے ساتھ شادی کرنا صحیح ہے ؟ کیا ان کے مطابق صیغہ عقد جاری کرنا صحیح ہے ؟

دیگر اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ شای کرنا خواہ وہ اپنے مذہب پر باقی رہیں ، مکروہ ہے لیکن جائز ہے بشرطیکہ ان پر کفر کا حکم نہ لگتا ہو جیسے نواصب اور غلات وغیرہ۔ اہل سنت کے نزدیک نکاح میں گواہوں کا ہونا واجب ہے ، لیکن ہمارے نزدیک واجب نہیں ہے ورنہ عقد کا طریقہ کار ایک ہی ہے ۔ البتہ اگر کوئی شخص اپنے عقیدہ کے حوالے سے مطمئن نہ ہو یا اسے اپنے عقیدے میں تبدیلی یا دوسرے مذہب کی طرف مائل ہونے کا احتمال ہو تو اس کے لیے غیر شیعہ کے ساتھ شادی کرنا جائز نہیں ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات