جگہ کی کمی کے باعث منیٰ کے اندر ہونے والی تعمیر و توسیع کے بعد کنکریاں مارنے کی واجب حد کیا ہو گی ؟
نئی عمارت کے کسی بھی حصے اور منزل سے کنکریاں مارنا جائز ہے ؛ جیسا کہ حاجی کا منیٰ کے احاطے سے باہر کھڑے ہو کرکنکریاں مارنا بھی جائز ہے ۔ اسی طرح منیٰ سے باہر جمرہ کے کچھ حصے کو کنکریاں مارنا جائز ہے بشرطیکہ کنکریاں حوض کے اندر گریں ۔