اگر بڑا بیٹا باپ سے پہلے فوت ہو جائے اور اس کے بعد باپ کا انتقال ہو جائے تو کیا باپ کی نمازوں اور روزوں کی قضا دوسرے بیٹے پر واجب ہے یا اس سے ساقط ہو جائے گی؟
باپ کی وفات کے وقت جو بیٹا بڑا ہو اس پر واجب ہے کہ (باپ کے پابندِ صوم و صلاۃ ہونے کی صورت میں)باپ کی نمازوں اور روزوں کی قضا کرے خواہ پیدائش کے لحاظ سے وہ بڑا بیٹا شمار نہ ہوتا ہو ۔