خوشبو جس کا استعمال مُحرم پر حرام ہے، ہر اس چیز کو شامل ہے جسے عام طور پر خوشبو پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے خواہ اس کا تعلق سونگھی جانے والی اشیا سے ہو یا کھائی جانے والی سے یا کسی اور سے۔ لیکن جوس اور اس سے ملتی جلتی چیزوں کی خوشبو عام طور پر ممنوعہ عطرجات میں شمار نہیں ہوتی۔ اگرچہ بصورت امکان، خوشبودار پھل کھانے والے پر واجب ہے کہ اسے سونگھنے سے پرہیز کرے ۔