استفتائات

آج کے دور میں کہ جب ذرائع حمل و نقل کے ذریعے سفر کرنا آسان ہو چکا ہے اور حجاج کرام ہوائی جہاز کے ذریعے پہلے جدہ اور اس کے بعد مکہ جاتے ہیں درحالنکہ جدہ میقات میں سے نہیں ہے ؛ تو کیا اس صورت میں جدہ سے احرام باندھنا جائز ہے؟

جدہ سے احرام باندھنا صحیح نہیں ہے اور اس صورت میں مندرجہ ذیل تین طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے : ۱) کسی بھی میقات یا اس کے محازی مقام پر جا کر احرام باندھے ۲) اپنے شہر یا سفر کے دوران نذر کرے کہ کسی ایک میقات پر پہنچنے سے پہلے احرام باندھ لے گا ۔ ۳) اگر جدہ میں پہنچنے کے بعد کسی ایک میقات کی طرف جانے کا ارادہ رکھتا ہو لیکن اس کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو اس کے لیے جائز ہے کہ نذر کرے اور جدہ میں ہی احرام باندھے، اگرچہ کہ حرم کے باہر اور اندر داخل ہونے سے قبل احرام کی تجدید کرنا بہتر ہے لیکن واجب نہیں ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات