ایک خاتون نے سات سال پہلے کوٹ میرج کی تھی اور ایک سنی نکاح خوان نے حنفی مذہب کی بنیاد پر نکاح کا صیغہ جاری کیا تھا ، سوال یہ ہے کہ کیا اس خاتون کا نکاح صحیح ہے یا باطل ؟
نکاح صحیح ہے ،بشرطیکہ صیغہ لفظ نکاح یا زواج کے ساتھ جاری کیا گیا ہو اور عقد کی شرائط مثلا عرفی موالات کی رعایت کی گئی ہو ۔ البتہ بہتر ہے کہ عدالت سے باہر بھی میاں بیوی کے درمیان ایجاب اور قبول کے صیغوں کو دوبارہ سے جاری کیا جائے ۔