اگر کوئی شخص کامل سجدہ نہ کر سکتا ہو تو ضروری ہے کہ ہر ممکنہ حد تک سجدے کیلئے جھکے اور وہ مقام سجدہ کو (زمین) سے اس قدر بلند کر سکتا ہے کہ سجدہ ہو جائے اور واجب ہے کہ باقی اعضائے سجدہ اپنی جگہ(زمین) پر ہوں۔ ...
اگر قضا نمازیں ایک ہی دن سے مربوط ہوں تو ان کے درمیان ترتیب کی رعایت کرنا واجب ہے۔ پس اگر ایک دن کی مغرب و عشا کی نمازیں قضا ہو گئی ہوں تو ضروری ہے کہ پہلے نماز مغرب اور اس کے بعد نماز عشا کی قضا ...
جی ہاں ! جس مکلف کے ذمہ واجب نمازوں کی قضا ہو اس کے لیے نافلہ نمازیں پڑھنا جائز ہے ۔ ...
باپ کی وفات کے وقت جو بیٹا بڑا ہو اس پر واجب ہے کہ (باپ کے پابندِ صوم و صلاۃ ہونے کی صورت میں)باپ کی نمازوں اور روزوں کی قضا کرے خواہ پیدائش کے لحاظ سے وہ بڑا بیٹا شمار نہ ہوتا ہو ۔ ...
آپ یہ نماز، قضا شدہ نماز کی طرح ادا کریں؛ پس اگر وہ جہری نمازوں میں سے ہے تو ضروری ہے کہ اس کی قضا میں بلند آواز سے قرائت کی جائے اور اگر اخفاتی نمازوں میں سے ہے تو اس کی قضا میں بھی آہستہ قرائت کرنا ضروری ہے۔ ...
سب سے پہلے اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگیں اور خلوص دل کے ساتھ توبہ کریں کہ ماضی کی ڈگر پر دوبارہ کبھی نہیں چلیں گے ۔ آپ پر لازم ہے کہ گزشتہ تمام واجبات کہ جن کی قضا واجب ہے؛ کی قضا بجا لائیں۔ اگر آپ ...
بڑے بیٹے پر اپنے باپ کی ان قضا نمازوں اور روزوں کو بجا لانا واجب ہے جو کسی شرعی عذر کی وجہ سے ترک ہوئے ہوں اور اس نے جان بوجھ کر ان کو قضا نہیں کیا لیکن اگر باپ نے جان بوجھ کر اور بغیر کسی شرعی ...
یہاں چند صورتیں ہیں : الف ) اگر دونوں نمازیں تکبیرۃ الاحرام کے ساتھ بیک وقت شروع کی جائیں تو دونوں باطل ہوں گی ۔ ب) اگر ایک کو دوسری پر سبقت حاصل ہو خواہ وہ تکبیرۃ الاحرام کی حدت تک ہی کیوں نہ ہو تو جس نماز کو سبقت حاصل ہو ...
جمعہ کی دو نمازوں کے درمیان ایک فرسخ یا ساڑھے پانچ کیلومیٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے ۔ ...
عصرِ غیبت میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کرنا واجب تخییری ہے اس سے مراد یہ ہے کہ جمعہ کے دن اگر نماز جمعہ کی شرائط موجود ہوں تو مکلّف کو اختیار حاصل ہے کہ نماز جمعہ یا نماز ظہر میں سے کسی ایک کو ادا کرے ...
جواب : اگر مسافر شہر کے آخری گھروں اور ان کے اطراف میں رہائش پذیر افراد کی نگاہوں سے اوجھل ہو جائے یا وہ خود انہیں مزید نہ دیکھ پائے، تو اس کیلئے حد ترخص ثابت ہو جاتی ہے؛ خواہ شہر کے گھر اور عمارتیں اس کی نظروں ...
ہمارے نزدیک شرعی وطن کی چند قسمیں ہیں : ۱)ایسا شہر جو کسی کا تاریخی وطن ہو یعنی جہاں اس کے والدین اور خاندان والے رہتے ہوں اور اس شخص کا محلِ ولادت بھی ہو اسی طرح عرف میں اس شخص کو اس شہر کی طرف منسوب کیا جاتا ...