استفتائات

 سر کے مسح کی واجب مقدار کتنی ہے ؟

سر کے چار حصوں میں سے پیشانی سے ملا ہوا ایک حصہ وہ مقام ہے جہاں مسح کرنا چاہئے۔ اس حصے میں جہاں بھی اور جس اندازے سے بھی مسح کریں کافی ہے۔ اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ طول میں ایک انگلی کی لمبائی کے لگ بھگ اور عرض میں تین ملی ہوئی انگلیوں کے لگ بھگ جگہ پر مسح کیا جائے ۔ اسی طرح بالوں پر مسح کرنا اس صورت میں جائز ہے جب  بال عرف سے زیادہ لمبے نہ ہوں ؛ لیکن اگر بال حد متعارف سے زیادہ لمبے ہوں تو  مانگ نکال کر سر کی جلد پر مسح کرے اسی طرح اگر اطراف سر کے بال اگلے حصے پر جمع ہوجائیں تو ان کو ہٹا کر مسح کیا جائے ۔




  • مربوطہ استفتائات