استفتائات

عید قربان کے روز حاجی پر واجب ہونے والی قربانی کی شرائط کیا ہیں ؟

قربانی کا اونٹ ، گائے ، بھیڑ ، بکری وغیرہ سے ہونا واجب ہے جب کہ عمر کے لحاظ سے اونٹ پانچ سال مکمل کر کے چھٹے سال میں داخل ہو چکا ہو اسی طرح گائے یا بکری دو سال مکمل کر کے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہو جبکہ بھیڑ سات مہینے مکمل کر کے آٹھویں ماہ میں داخل ہو چکی ہو ۔ قربانی کا مکمل طور پر صحیح و سالم ہونا واجب ہے اسی طرح ضروری ہے کہ ایسے حیوان کی قربانی نہ کی جائے جو کانا ، دم کٹا ، لنگڑا ، کان کٹا  اور جس کے اندر کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو، عقیم اور بہت زیادہ کمزور ہو ۔ اور بہتر ہے کہ جس حیوان کی قربانی دی جائے وہ مریض ، خصی (جس کے بیضے نکال دیئے گئے ہوں) یا ان میں سے نہ ہوجن کے بیضے کوٹ دیئے جاتے ہیں اور نہ ہی زیادہ سن رسیدہ ہو کیونکہ بوڑھے حیوان کی ہڈیاں کھوکھلی ہوتی ہیں ۔ البتہ اگر حیوان پیدائیشی طور پر سینگ اور عضو تناسل نہ رکھتا ہو تو اس کی قربانی میں کوئی اشکال نہیں ہے اور حیوان کی صفات کے بارے میں بیچنے والے کے قول پر اعتماد کیا جاسکتا ہے جبکہ کفارے کی صورت میں قربانی کے لیے ان تمام صفات کی رعایت ضروری نہیں ہے ۔




  • مربوطہ استفتائات